پی ایف ائی پر امتناع’سیاسی خود غرضی“ کاعمل‘ جس کا مقصد آر ایس ایس کو خوش کرنا ہے۔ مایاوتی

,

   

چہارشنبہ کے روز مرکز نے پی ایف ائی اور اس سے وابستہ دیگر تنظیموں پر پانچ سال کا امتناع عائد کیاجومبینہ طور پر تشدد کے سلسلہ وارواقعات میں ملوث ہے اور اس کا ’تعلقات‘ ائی ایس ائی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے ہیں۔


لکھنو۔بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز کہا کہ بعض ریاستوں میں الیکشن سے قبل پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد’سیاسی خودغرضی“ کا حصہ ہے او راس کامقصد آر ایس ایس کو خوش کرنا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ نے کہاکہ یہ فیصلہ آر ایس ایس پر ملک گیر امتناع عائد کرنے کے پس پرد ہ ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں مایاوتی نے کہاکہ ”پی ایف ائی کوملک بھر میں مختلف طریقوں سے نشانہ بنانے کے بعد‘ مرکز نے آخر کار اسمبلی انتخابات سے پہلے اس کے اٹھ ملحقہ اداروں کے ساتھ اس پرپابندی عائد کردی ہے او راسے سیاسی خود غرضی کی پالیسی سمجھتے ہوئے اور سنگین کے لئے اطمینان کم اور پریشانی زیادہ ہے“۔

اسی سے متعلق ایک اورٹوئٹ میں انہو ں نے مزیدکہاکہ”یہی وجہہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ناراض ہیں اور حکومت کی نیتوں کو خامی سمجھتے ہوئے حملے کررہے ہیں اور ا ٓر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کھلے عام کررہے ہیں او رکہہ رہے ہیں کہ اگر پی ایف ائی اندرونی سلامتی کے لئے خطرہ ہے تو آر ایس ایس دوسری کیوں نہیں؟کیااس جیسی تنظیموں پر پانندی نہیں لگانا چاہئے؟“۔

چہارشنبہ کے روز مرکز نے پی ایف ائی اور اس سے وابستہ دیگر تنظیموں پر پانچ سال کا امتناع عائد کیاجومبینہ طور پر تشدد کے سلسلہ وارواقعات میں ملوث ہے اور اس کا ’تعلقات‘ ائی ایس ائی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے ہیں۔

پی ایف ائی سے مبینہ تعلق میں 150سے زائد افراد ک منگل کے ریاست سا ت ریاستوں میں کئے گئے دھاوؤں میں گرفتار کرلیاگیاہے۔ کئی افراد کی درجنوں جائیدادیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں او ریواے پی اے کے تحت مقدما ت درج کئے گئے ہیں۔