پی ایف ائی پر امتناع۔ شاہین باغ میں سخت چوکسی‘ ڈرونس کی تنصیب

,

   

واضح رہے کہ صبح کی ابتدائی ساعتوں میں مذکورہ پی ایف ائی اور اس کے شرکت دار‘ ملحقہ اداروں پر مرکزی حکومت نے پانچ سال کی مدت کے لئے امتناع عائد کردیاہے۔


نئی دہلی۔قومی درالحکومت کے شاہین باغ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے دفتر کے باہر چہارشنبہ کے روز پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ صبح کی ابتدائی ساعتوں میں مذکورہ پی ایف ائی اور اس کے شرکت دار‘ ملحقہ اداروں پر مرکزی حکومت نے پانچ سال کی مدت کے لئے امتناع عائد کردیاہے۔

مذکورہ ملحقہ میں بطور ”غیر قانونی انجمن“ کے طورپر ریہاب انڈیا فاونڈیشن(آر ائی ایف)‘ کیمپس فرنٹ آف انڈیا(سی ایف ائی)‘ کل ہند امام کونسل(اے ائی ائی سی)‘ نیشنل کنفڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن(این سی ایچ آر او)‘ نیشنل ویمنس فرنٹ‘ جونیر فرنٹ‘ ایمپاؤرانڈیافاونڈیشن اور ریہاب فاونڈیشن‘ کیرالا شامل ہیں۔

دہلی پولیس جو کہ مرکز کی کاروائی سے پیدا ہونے والی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لئے اضافی چوکس ہے‘ شاہین باغ کے علاقے پر نظر رکھنے کے لئے ’ڈرون‘کا بھی استعمال کررہی ہے۔

پولیس کو پی ایف ائی افس بالکل ساتھ والی سڑکوں پر بھی گشت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

دس دن قبل سارے جامعہ نگر کے قریب دفعہ 144نافذ کردیاگیاتھا کہ جس کے تحت چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پرامتناع عائد کیاگیاتھا۔