پی ایف آئی کے خلاف ملک بھر میں دھاوے ‘ شہر میں دفتر مہربند

   

کچھ اشیا کی ضبطی ۔ آندھرا پردیش میں بھی کارروائی ۔ دونوں ریاستوں میں کچھ گرفتاریاں
حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی ) کے خلاف ملک بھر میں تازہ ترین کارروائی کی ہے اور پی ایف آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے دفاتر کو مہر بند کردیا گیا۔ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں این آئی اے کی ٹیموں نے پی ایف آئی کے حیدرآباد دفتر واقع چندرائن گٹہ پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے وہاں کی تلاشی لی اور بعد ازاں اسے مہر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرشنا کمار بھردواج کی قیادت میں این آئی اے ٹیم مقامی پولیس کے ہمراہ نصیب نگر چندرائن گٹہ میں پی ایف آئی کے دفتر جو دوسری منزل پر واقع ہے پہنچ کر تلاشی لی اور اسے مہربند کیا۔ این آئی اے ٹیم نے پی ایف آئی کے دفتر کو مہربند کرنے کے بعد وہاں پر ایک نوٹس چسپاں کردی۔این آئی اے نے اس نوٹس میں مالک مکان کو اطلاع دی کہ مہربند کئے گئے دفتر کے سلسلہ میں وہ این آئی اے کی خصوصی عدالت یا پھر این آئی اے کے حیدرآباد کے دفتر واقع خانم میٹ مادھا پور سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بعض اشیاء بھی ضبط کی ہیں۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو این آئی اے نے دونوں تلگو ریاستوں میں بیک وقت پی ایف آئی کے کارکنوں کے مکانات پر دھاوے کئے تھے اور جملہ 9 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں 4 کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا اور 5 کو رہا کردیا گیا تھا۔ این آئی اے نے بتایا کہ ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کارروائی کے دوران 90 مقامات پر دھاوے کئے گئے تھے اور 5 مقدمات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے کارروائی کے دوران تلنگانہ سے عبدالوارث کو گرفتار کیا ہے جبکہ پڑوسی آندھرا پردیش سے عبدالرحیم، عبدالواحد علی، شیخ ظفر اللہ اور ریاض ا