پی ایم مِتر میگا ٹیکسٹائل پارک سے روزگار ملے گا :مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ ملک میں منتخب جگہوں پر قائم کیے جانے والے پی ایم متر میگا ٹیکسٹائل پارکس ’میک ان انڈیا‘اور ’میک فار دی ورلڈ‘کی بہترین مثال ثابت ہوں گے اوران سے بڑی سرمایہ کاری اور روزگار کو حوصلہ افزائی ملے گی۔ مودی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ یہ پارک تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹرا، گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بنائے جائیں گے ۔ اس اسکیم میں کھیت سے لیکر اسپننگ مل، فیکٹری، فیشن اور بیرون ملک مارکیٹ تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی ویلیو ایڈیشن سیریز کی کڑیوں کوفروغ دینے کا تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے جدید ترین انفراسٹرکچر فراہم کریں گے ، کروڑوں کی سرمایہ کاری کو راغب اور لاکھوں ملازمتیں پیدا کریں گے۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک 5 ایف (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارن) ویژن کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دیں گے ۔ پی ایم متر میگا ٹیکسٹائل پارکس تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹرا، گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں قائم کیے جائیں گے ۔