چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی

   

فلاڈیلفیا۔ امریکی ریاست پنسلوانیا میں چلتی ٹرین میں سیاہ فام شخص نے ایک خاتون کو دیگر مسافروں کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے فلاڈیلفیا میں مسافر سے بھری ایک ٹرین میں اجنبی شخص نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی بھی مسافر نے سفاک شخص کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ واقعہ کی اطلاع پنسلوانیا ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ایک ملازم نے ٹرین سے ہی پولیس کو دی جس پر اگلے اسٹیشن پر پولیس نے ٹرین روک کر متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا جب کہ عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتنے مسافروں کی موجودگی میں ملزم نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن کوئی ایک بھی خاتون کی مدد نہیں آیا۔ ان مسافروں کو فوری طور پر کچھ نہ کچھ کرنا چاہیئے تھا۔