چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال

   

سردی کے موسم میں بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، جیسے کہ انہیں دیسی انڈے کی زردی دیں اور شہد چٹائیں۔ دودھ پلانے والی ماوں کو چاہیے کہ وہ ٹھنڈی تاثیر والی چیز استعمال نہ کریں، اس کے علاوہ کپڑے اوربرتن دھو کر فیڈ نہ کروائیں۔ اس کے بعدہوسکے تو دیسی انڈے اْبال کر کھائیں یا چائے پی لیں۔ کوشش کریں کے سردی میں چھوٹے بچوں کودھوپ روزانہ لگائیں۔ اگر بچہ پاوڈر کا دودھ استعمال کرتا ہے تو اْبلا ہوا نیم گرم پانی استعمال کریں۔مالش کمسن بچوں کی سب سے اچھی ورزش بھی کہلاتی ہے۔ سرسوں یا زیتون کے تیل سے مالش کرنے سے بچوں کی نشوونما پاتی ہڈیاں توانا ہوتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ سرد موسم میں دن میں کم از کم ایک بار نیم گرم تیل سے بچے کا مساج کیا جائے۔ سوتے وقت ان کے سر میں تیل لگائیں، ان کے پیروں اور تلوئوں کی مالش کریں، ایسا کرنے سے بچہ پْر سکون نیند سوئے گا۔