چھ ہندوستانی چار دن سے دبئی ایرپورٹ پر پھنس گئے

,

   

دبئی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خوف کے سبب چھ ہندوستانیوں کو طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا چنانچہ وہ گذشتہ چار دن سے دبئی ایرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ ہندوستانی مختلف یوروپی ممالک کا سفر کرتے ہوئے 18 مارچ کو دبئی پہونچے تھے اور اُسی شام امارات فلائٹ کے ذریعہ نئی دہلی پرواز متوقع تھی لیکن وہ طیارہ میں سوار نہیں کئے گئے کیوں کہ ہندوستان نے اُس روز ہی یوروپ سے پہونچنے والے افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی تھی۔ لہذا اب بھی وہ دبئی ایرپورٹ کے ٹرمنل III پر پھنسے ہوئے ہیں۔ دہلی کے دیپک گپتا 18 مارچ کو بڈاپسٹ سے دبئی پہونچے تھے۔