چہل قدمی کے دوران برقی تار کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : /17 مارچ (سیاست نیوز) پدماراؤ نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں پارک میں چہل قدمی کرنے کے دوران برقی تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 40 سالہ پروین ساکن پارسی گٹہ بارش کے باوجود بھی جی ایچ ایم سی پارک میں آج صبح چہل قدمی کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہاں گرے ہوئے برقی تار کی زد میں آگیا اور برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور پروین کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ ب