چیف منسٹر اور کویتا کے خلاف خاتون ڈاکٹر کی پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد ۔ 2ڈسمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اور انکی دختر سابق ایم پی کویتا کے قابل اعتراض ریمارک پر شکایت کی گئی ہے ۔ خاتون ڈاکٹر وجیا کیسری نے آج اس سلسلہ میں سائبرآباد پولیس کمشنریٹ پہنچ کر کمشنر سائبرآباد مسٹر سی سجنار سے ملاقات کی اور ایک درخواست پیش کی ۔ ڈاکٹر وجیا کیسری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں چیف منسٹر کیے سی آر اور ان کی دختر کویتا کے خلاف قابل اعتراض ریمارک کئے گئے ہیں ۔ ان ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ۔