چیف منسٹر کے سی آر کی بذریعہ کار بانسواڑہ آمد

,

   

اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کی والدہ کے دسویں میں شرکت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بانسواڑہ میں تلنگانہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد سے بذریعہ کاروں کے قافلے کے ساتھ بانسواڑہ پہونچے تفصیلات کے بموجب تلنگانہ اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کے والدہ آنجہانی پاپوا کی وفات کے دسویں ایام کے مکمل ہونے پر ( دیادشتہ دینہ کرمہ ) دن منایا گیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے طعام کا اہتمام کیا تھا ۔ اس دسویں ایام میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد بذریعہ کار بانسواڑہ پوچارام سرینواس ریڈی کے آبائی مقام پوچارام موضع پہونچے اور تلنگانہ اسمبلی اسپیکر پوچارام اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پوچارام کی والدہ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کی ۔ چیف منسٹر کے ہمراہ سابقہ اسپیکر مدھو سدھن چاری ، کے ٹی آر ، محمد محمود علی ، سابق رکن اسمبلی یوسف علی ، ناگیشور راؤ ، سابقہ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ، نظام آباد رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا ، اور تمام رکن اسمبلی کے علاوہ ضلع کلکٹرس رام موہن ، ستیہ نارائنا ، آر ڈی او بانسواڑہ راجیشور راؤ ، ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی ، بانسواڑہ ڈی ایس پی یادگیری ، بانسواڑہ سرکل انسپکٹر مہیش گوڑ کے علاوہ کئی سرکاری عہدیداروں و سیاسی قائدین کی کثیر تعداد تھی ۔ پاپوا کے دسویں ایام کے موقع پر سینکڑوں افراد کے لیے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔۔