چینائی: آٹھ سالہ لڑکا 106زبانیں پڑھ لکھ سکتا ہے اور 10زبانیں روانی سے بول سکتا ہے۔

,

   

چینائی: ایک آٹھ سالہ لڑکے کے اندر خدادا صلاحتیں موجود ہیں۔ وہ ایک سو چھ زبانیں پڑھ او رلکھ سکتا ہے۔ او ر دس زبانیں روانی سے بول سکتا ہے۔ نیل تھوگولوا نامی ایک آٹھ سالہ لڑکے نے انٹر نیٹ اور یوٹیوب سے یہ زبانیں سیکھیں ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے نیل نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میرا رجحان ان زبانوں کو سیکھنے آیا۔ میں ایک سو چھ زبانیں پڑھ او رلکھ سکتا ہوں او رروانی کیساتھ دس زبانیں بول سکتا ہوں۔

میں اب فی الحال مزید پانچ زبانیں سیکھ رہا ہوں۔ نیل کے والد شنکر نارائن نے کہا کہ گذشتہ سال سے نیل انٹر نیٹ کے ذریعہ مختلف زبانیں سیکھنے لگا۔ اس طرح وہ ایک سو چھ زبانیں پڑھنا اور لکھنا سیکھ گیا اور وہ دس زبانیں روانی کے ساتھ بول سکتاہے۔