چین اور شمالی کوریا کی باہمی مضبوط تعلقات پررضامندی

   

بیجنگ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے دو طرفہ تعلقات کو مسلسل مضبوط بنانے اور علاقائی خوشحالی میں اہم کردار ادا کے سلسلے میں اتفاق ظاہر کیا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مسلسل مضبوطی اور پورے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کے مقصد سے اتفاق کیا ہے ۔اس سے پہلے مسٹر جونگ نے مسٹر جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ شمالی کوریا کے لیڈر چین کی چار روزہ دورے پر پیر کو یہاں پہنچے ہیں۔