چین: جاریہ سال اقتصادی نمو کا کوئی ہدف مقررنہیں

   

بیجنگ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں اس سال اقتصادی نمو کے لیے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں ایسا کئی دہائیوں بعد ہو رہا ہے۔ بیجنگ حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ توقع کی جاری رہی تھی کہ 6 فیصد کی متوقع اقتصادی نمو کا اعلان کیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا۔ چین نے بجٹ میں خسارے کی حد بھی بڑھا دی ہے۔ علاوہ ازیں کووڈ انیس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ٹریلین یوآن کے بانڈز کے اجراء کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنیوں کیلئے بھی ٹیکس میں کٹوتیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔