چین میں کوئلے کی کان حادثہ ، 21 افراد ہلاک

   

بیجنگ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 21 کانکن آج ہلاک ہوگئے جس کی وجہ جنوب مغربی چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ تھا۔ سرکاری خبررساں ادارہ کی اطلاع کے بموجب 87 افراد زیرزمین لگیگاؤ کوئلے کی کان میں جو ششی صوبے میں واقع ہے، ہفتے کی دوپہر حادثہ کا شکار ہوگئے۔ خبررساں ادارہ ژنہوا کے بموجب ابتدائی اطلاعات میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی لیکن بچاؤ کارکنوں کو اتوار کے دن مزید دو کانکنوں کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔