چین کے ساتھ دوستی میں ہر چیلنج سے نمٹنے کوتیار: پاکستان وزیر اعظم عمران خان

,

   

بیجنگ: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستا ن او رچین اب ”سی پیک“ سے اگلے مرحلہ کی جانب گامزن ہیں۔چین کے ساتھ دوستی کے لئے ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم تیار ہیں۔ چین کے بیجنگ شہر میں ”بیلٹ اینڈ روڈ فورم“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری دوستی اور شراکت داری مضبوط او رہر حالت میں قائم رہنے والی ہے۔ اسلئے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے چین کے ساتھ ”بیلٹ اینڈ روڈ“ یعنی بی آر آئی منصوبہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کا ماڈل شراکت داری تعاون، روابط او رمشترکہ خوشحالی کا ماڈل فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلہ میں اب پاکستان میں خصوصی اکنا مک زورنز قائم کئے جائیں گے۔پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پر کشش مواقع فراہم کررہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر زی جنپنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے شروع کئے گئے عالمی منصوبے صرف ممالک تک محدود نہیں ہیں۔

چینی صدر بیلٹ اینڈ روڈ منصبوبہ اور قرضوں سے متعلق بین الاقوامی حلقوں کے تحفظات دور کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈ منصوبو ں میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت چین قدیم ریشم کو دوبارہ تعمیر کر کے ایشیا کو یوروپ اور افریقہ سے ملانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے تحت چین کی جانب سے بحری، شاہراہوں او رریلوے کے منصوبے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ چین کا موقف ہے کہ یہ پروگرامس ترقی پذیر ملکو ں میں جدید بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں مدد گار ثابت ہوگا۔تاہم بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زیادہ تر چینی کمپنیو ں کے مفاد میں ہیں ۔