ڈاکٹرس کی لاپرواہی ، خاتون کی باتھ روم میں زچگی

   

حیدرآباد : /29 ستمبر (سیاست نیوز) ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی اور نرسیس کے طریقہ علاج کے سبب ایک خاتون نے بچہ کو بستر کے بجائے باتھ روم میں جنم دیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ کنڈاپور میں پیش آیا ۔ میڈیکل ہب اور معیاری علاج کیلئے دن رات کوششیں کرنے والی حکومت تلنگانہ کی پالیسیوں کو اس واقعہ سے شدید دھکہ پہونچا ہے ۔ خانگی دواخانوں کی من مانی اور بے لگام انتظامیہ مرضی کے سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ بچہ کو جنم دینے والی خاتون بے حال اور بچہ فوت ہوگیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے خلاف پولیس نے بالآخر اقدامات کا آغاز کردیا ہے تاہم سرکاری کارروائی کا شہریوں کو انتظار رہے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شدید درد کی حالت میں خاتون کو ہاسپٹل سے رجوع کیا جو حاملہ تھی اور زچگی کا وقت قریب تھا تاہم اس ہاسپٹل میں ڈاکٹرس دستیاب نہیں تھے اور نرسوں نے خاتون کا علاج شروع کیا ۔ زچگی کیلئے درکار اقدامات کی بروقت انجام دہی میں تاخیر کے سبب خاتون نے باتھ روم میں ہی بچہ کو جنم دیا اور بچہ 10 منٹ بعد فوت ہوگیا ۔ع