ڈاکٹروں کو سماج کے تیئں ذمہ داری نبھانے کی ضرورت

   

آبائی دیہاتوں میں طبی مراکز قائم کرنے فزیشنس کو وینکیا نائیڈو کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 21 جولائی (این ایس ایس ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آبائی دیہاتوں کو اپنا کر وہاں ابتدائی طبی مراکز کو مستحکم بناتے ہوئے سماج کے تیئں اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ ہندوستانی نژاد فزیشنس کے امریکہ اسوسی ایٹ (بی اے پی آئی او)کے زیر اہتمام تمام حیدرآباد میں منعقدہ 13 ویں عالمی ہیلت کیمپ سے جناب وینکیانائیڈو نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے متعلقہ آبائی دیہاتوں میں ابتدائی طبی مراکز کی کارکردگی میں اپنی دلچسپی کا سرگرمی کے ساتھ مظاہرہ کریں اور ان طبی مراکز کو بہتر بنانے میں مدد کریں ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں طبی ضروریات کیلئے دواخانہ پہونچنے میں مدد کریں ۔ نائب صدر جمہورنے کہا کہ ہندوستان میں طبی ضروریات کیلئے دواخانہ پہونچنے میں تقریباً 86 فیصد افراد دیہاتوں میں رہتے ہیں اور ان میں اکثریت کو دور دراز کے علاقوں سے سفر کرنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے غیر متعدی امراض سے ہونے والی اموات کی بڑھتی ہوئی شرح پر گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ 2016 میں ایسے افراد امراض فوت ہونے والوں کا فیصد 61.08 تک پہنچ گیا ۔