ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ

   

شاداں ہاسپٹل پر جاری کیمپ کو مزید 15مارچ تک توسیع ،محترمہ شاداں وزارت رسول خان کااعلان

حیدرآباد : شاداں ہاسپٹل پر جاری ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو 30؍ جنوری 2023سے جاری ہے اسکو مسلسل توسیع دیتے ہوئے 2؍ مارچ 2023تک کردیا گیا تھا لیکن ہندوستانی سطح پر مختلف ریاستوں کے سرکردہ شخصیتوں کے ایک وفد نے محترمہ شاداں وزارت رسول خان و جناب اعزاز الرحمن صاحب او ڈاکٹر محمد سارب رسول خان سے ملاقات کرتے ہوئے انکے خدمات کو سراہاتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں اس کیمپ کو مزید توسیع دینے کا مطالبہ کیا تاکہ ابھی جو لوگ اس کیمپ سے رجوع نہ ہوسکے انکو مزید مہلت مل سکے جس پر انتظامیہ نے بالاتفاق رائے اس وفد کو تیقن دیا کہ اس کیمپ کو مزید 15؍ مارچ تک توسیع دے دی جائے گی۔ اعلیٰ سطح وفد نے اپنی یادداشت میں کہا کہ یہاں اس کیمپ میں خصوصی طور پر پیچیدہ سرجریز کئے جارہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں کیونکہ یہی سرجریز کہیں کروائے تو ہزاروں بلکہ لاکھوں روپیے کے اخراجات ہورجارہے ہیں اس پر انتظامیہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ہاسپٹل میں کئی آپریشن تھیٹرس موجود ہیں مگر مریضوں کے کثیر تعداد میں رجوع ہونے کو دیکھ کر انتظامیہ نے جدید عصری آلات سے لیس مزید آپریشن تھیٹرس کا اضافہ کیا تاکہ 24گھنٹے سرجریز کا عمل جاری رہ سکے۔اس موقع پر موجود ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرو سنتھا پرساد نے کیمپ کی کارکردگی سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اب تک اس کیمپ میں یعنی 30؍ جنوری سے یکم؍ مارچ تک 62,000مریض رجوع ہوچکے ہیں جن میں 13767اِن پیشنٹ مریضوں کا علاج کیا گیا اور انکی مختلف قسم کی چھوٹی اور بڑی پیچیدہ سرجریز 2312کی جاچکی ہے۔خواتین کی سیزرین او رنارمل ڈیلیوریز 241شامل ہے۔ لیبا انوسٹیگیشن کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ 1,17380ٹسٹ کئے جاچکے جن میں ہیما ٹولوجی ، مائیکروبیالوجی، بائیوکیمسٹری، سائٹو پیتھالوجی، کلینکل پیتھالوجی، اور سیٹو پیتھالوجی ٹسٹ قابلِ ذکر ہیں۔ ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ کے تحت، سی ٹی اسکان 1095، ایکسرے 9478الٹرا سائونڈ 624 63876 IVP/Bari ، 579 Ct Guided proceduresٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ اس کیمپ کے تحت Evening out patient to clinicsاور ڈیلاسس، Child psychology and development Clinics، Disease awarness counsellingخصوصی طور قائم کئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ 15؍ مارچ 2023تک بھی تمام قسم کے تشخیص ، ادویات، تمام ٹسٹ جن میں خون کے معائنے ، آپریشنس کے علاوہ طعام بھی بالکل مفت مہیا کیا جائے گا مزید تفصیلات کے لئے ہیلپ لائن نمبررات پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
676311747, 8686285796, 9000988544
9849019535, 9985230806, 9885751975
9866606046, 9966112448, 7032414388