ڈیٹول نے کثیر استعمال کی اینٹی سیپٹک کریم متعارف کرائی

   

نئی دہلی: برطانوی کمپنی ریکیٹ کے جراثیم سے بچاؤ کے برانڈ ڈیٹول نے آج اپنی کثیر استعمال کے لئے ڈیٹول اینٹی سیپٹک کریم کو لانچ کرتے ہوئے ایک نئے زمرے میں قدم رکھا ہے ۔کمپنی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈیٹول کی یہ اینٹی سیپٹک کریم معمولی زخموں اور کٹنے میں انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ یہ ایک خصوصی ’میڈ ان انڈیا‘ پروڈکٹ ہے ۔ یہ او ٹی سی پروڈکٹ اپنی آرام دہ تشکیل کے ساتھ ایک موثر اور استعمال میں آسان ابتدائی طبی امداد ہے جو مختلف قسم کے چھوٹے زخموں میں انفیکشن کو روکنے کیلئے ہے۔