ڈی کے ارونا بی جے پی میں شامل !

,

   

دہلی میں قومی قائدین سے ملاقات۔ آج اعلان متوقع
حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کو آج ایک اور دھکا لگا جب سابق وزیر ڈی کے ارونا کانگریس کو خیرباد کہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی کے ارونا کو حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔ ڈی کے ارونا محبوب نگر لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ نہ دیئے جانے سے ناراض تھیں۔ کانگریس نے ومشی چند ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے ارونا کو منانے کی کوشش کی اور ومشی چند ریڈی نے ٹکٹ سے دستبرداری کی پیشکش کی لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔ بی جے پی قائد رام مادھو نے آج صبح ارونا کی قیامگاہ پہونچ کر ملاقات کی۔ یہ ملاقات 45 منٹ کی رہی۔ اسی دوران بی جے پی صدر امیت شاہ سے ان کی فون پر بات کرائی گئی۔ امیت شاہ نے ڈی کے ارونا کے بہتر سیاسی مستقبل کی ضمانت دی۔ شام میں وہ نئی دہلی روانہ ہوگئیں جہاں قومی قائدین سے ملاقات ہوئی۔ امکان ہے کہ ارونا کل امیت شاہ سے ملاقات کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ انھیں محبوب نگر سے بی جے پی امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔