کائرا کے 111 ویں اسٹور کا بیڈمنٹن چیمپنئز سائنا نہوال اور پاروپلی کیشپ کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : موتیوں کے شہر حیدرآباد میں فیشن کے دلدادہ لوگوں کے لیے ایک اور مقام کا اضافہ ہوا ہے جس کا نام ہے کائرا جو اپنے روایتی ہندوستانی ، مغربی ، انڈو ویسٹرن فیشن کے لیے سارے ہندوستان میں ایک جانا مانا نام ہے ۔ سرت سٹی کیپٹل مال ، کونڈا پور میں کائرا کے 111 ویں اسٹور کا افتتاح عمل میں آیا جو یقینی طور پر سنکرانتی تہوار منانے والوں کی خوشیوں میں اضافہ کی وجہ بن گیا ہے ۔ نئے اسٹور پر سنکرانتی فیسٹیو اینڈ پارٹی ویئر کلکشن کی لانچنگ بھی عمل میں آئی ہے ۔ اس موقع پر برانڈ ایمبسیڈر برائے کائرا سائنانہوال نے کہا کہ کائرا کے ملبوسات زیب تن کر کے انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے اور میں جب اس لیبل کے ساتھ لوگوں کو دیکھتی ہوں تو خوشی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس اسٹور میں خواتین کے دو طرز کے ملبوسات دستیاب ہیں جنہیں پہن کر خواتین خود کو اسپیشل تصور کرتی ہیں ۔ کائرا کے 111 ویں اسٹور کی لانچنگ کے موقع پر ڈائرکٹرس وینیش منگلانی اور کرشمہ منگلانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 111 ویں اسٹور کی لانچنگ کے لیے اپنے گاہکوں ، ٹیم اور برانڈ ایمبسیڈر سے کائرا پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کائرا میں گاہکوں کی پسند ، آرام ، سیزن اور ٹرینڈ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔۔