کانگریس آج ملک کیلئے مسئلہ اور راہول کانگریس کا مسئلہ :شیوراج

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی آج منہ پر تالا لگانے کی ‘نوٹنکی’کر رہے ہیں، کانگریس آج ملک کے لئے مسئلہ ہے اور راہول کانگریس کا مسئلہ ہے ۔ چوہان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس کے لوگ آج زبان پر تالا لگا کے بیٹھے ہیں۔ گاندھی نے اپنے زبان پر تب تالا کیوں نہیں لگایا، جب وہ اپنی زبان سے مودی کی ذات کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کو کس نے حق دیا، پسماندہ طبقات کی توہین کرے۔ کیا پسماندہ طبقات کا ہونا پاپ ہے ۔ وہ اپنے آپ کو راجا مہاراجا سے کم نہیں سمجھتے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ زبان پر اس وقت لگانا تھا جب انہوں نے عدلت کی توہین کی۔وہ کیا بولتے ہیں سن کر حیرت ہوتی ہے ۔ وزیر اعلی نے گاندھی کے بارے میں دعوی کیا کہ خود کو بد قسمتی سے ایم پی بتاکر انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔
لوک سبھا کے رکن ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں کچھ کہہ کر جس طرح سے آنکھ ماری، کیا وہ پارلیمنٹ کا وقار تھا۔ وہ پہلے بھی متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ پنجاب اور یوپی کے نوجوانوں کا مذاق بنایا۔مندر جانے والوں کو چھیڑ چھاڑ کرنے والا بتایا۔ سرجیکل اسٹرائک اور فوج کی توہین کی،اور پھر آرڈیننس پھاڑ کر اپنے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی توہین کی۔ اس وقت زبان پر تالا کیو ں نہیں لگایا۔ چوہان نے کہا کہ آج وہ (مسٹر گاندھی) تالا لگانے کی نوٹنکی کر رہے ہیں۔ حقیقیت یہ ہے کہ کانگریس ملک کے لئے مسئلہ ہے اور کانگریس کا مسئلہ راہل گاندھی ہیں۔