کانگریس امیدوار کی کامیابی یقینی : محمد چاند

   

کریم نگر ۔ حالیہ ہونے جا رہے دوباک کے ضمنی اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی بی جے پی اور ٹی آر ایس دونوں عوام کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہی ہے۔ عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے نت نئے کھیل کھل رہی ہیں ۔ اس بات کا اظہار سٹی کانگریس نائب صدر محمد چاند نے اپنے صحافتی اعلامیہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کی کامیابی یقینی ہے اور انتخابی مہم میں ریونت ریڈی ‘ اتم کمار ریڈی ‘ پونم پربھاکر قائدین چلا رہے ہیں اور کہا کہ عوام دونوں پارٹیوں کے ڈرامہ کو جان چکی ہیں اور کانگریس کو کامیاب کرنے کا من بنا چکی ہیں ۔ کانگریس امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہوگی ۔