کانگریس سے استعفیٰ دینے والے کپل سبل راجیہ سبھا کے لئے ایس پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔

,

   

کپل سبل نے اے این ائی کو بتایاکہ ایک آزاد آواز بننا ضروری ہے۔اپوزیشن میں رہ کر ہم ایک اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں لہذا مودی حکومت کی ہم مخالفت کرسکیں
سینئر سیاسی ئیڈر کپل سبل نے چہارشنبہ کے روزانڈین نیشنل کانگریس سے 16مئی کو استعفیٰ دینے کااعلان کیا۔ اے این ائی کی خبر کے مطابق ان کایہ بیان سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھیلیش یادو کی موجودگی میں راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ان کا یہ بیان سامنے آیاہے۔

اے این ائی یوپی اترکھنڈ کے ٹوئٹر پر پیچ پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں راجیہ سبھا کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے کپل سبل کواکھیلیش یادو کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا یاگیاہے۔

انہوں نے یہ پرچہ نامزدگی ایس پی قائد اور ایم پی رام گوپال یادو کی موجودگی میں دائر کیاہے۔سینئر لیڈر نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے میں نے پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔ میں ہمیشہ ملک میں ایک آزاد آواز بننا چاہتاہوں“۔

کپل سبل نے اے این ائی کو بتایاکہ ایک آزاد آواز بننا ضروری ہے۔اپوزیشن میں رہ کر ہم ایک اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں لہذا مودی حکومت کی ہم مخالفت کرسکیں

کپل سبل کی ستائش کرتے ہوئے اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”آج کپل سبل نے پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔

وہ ایس پی کی حمایت کے ساتھ راجیہ سبھا جائیں گے۔ مزید دو لوگ ایوان جائیں گے۔

کپل سبل ایک سینئر وکیل ہیں۔ پارلیمنٹ میں وہ بہتر انداز میں اپنی رائے پیش کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ وہ ایس پی اورانہیں دونوں کو بہتر رائے دیں گے“۔