کانگریس کے کارکنان واراناسی میں ’’ پرینکا گاندھی اور وزیراعظم مودی کے درمیان مقابلہ ‘‘ چاہتے ہیں

,

   

پورے واراناسی شہر میں پوسٹرس لگائے جارہے ہیں جس میں پرینکا گاندھی وسط میں کانگریس صدر راہول گاندھی اوپر اور 2014میں مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے اجئے رائے کی تصوئیر ہے۔

واراناسی ۔ شہر میں پچھلے دودنوں سے اس طرح کے پوسٹرس لگائے جارہے ہیں جس میں پرینکا گاندھی پر زوردیاجارہا ہے کہ وہ عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ واراناسی سے مقابلہ کریں

https://www.youtube.com/watch?v=WPjFcUYEh9w

۔کانگریس کے مقامی یونٹ کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ پرینکا گاندھی سے جو چہارشنبہ کے روز سرگرم سیاست کاحصہ بنے اور اترپردیش ایسٹ کے لئے جنھیں جنرل سکریٹری مقرر کیاگیا ہے کو راست وزیراعظم مودی سے مقابلہ کرنے کی مانگ کررہے ہیں تاکہ ریاست اترپردیش اور پڑوسی ریاستوں میں رائے دہندوں کا کانگریس کی طرف راغب کیاجاسکے۔

پورے واراناسی شہر میں پوسٹرس لگائے جارہے ہیں جس میں پرینکا گاندھی وسط میں کانگریس صدر راہول گاندھی اوپر اور 2014میں مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے اجئے رائے کی تصوئیر ہے۔

پوسٹرس پرلکھا ہے’ ’ کاشی کی جنتا کرے پکار‘ پرینکا گاندھی ہو سانسد ہمار‘‘۔

پارٹی کے کچھ یوتھ ورکرس نے علاقے میں پوسٹرس تھامے نعرے لگاتے ہوئے مارچ بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ پرینکا گاندھی کو واراناسی سے پارٹی کا امیدوار اعلان کریں۔

مسٹر رائے نے کہاکہ’’ کانگریس پارٹی کے سپاہی( ورکرس) پوری طرح انہیں(پرینکا) کو مندروں کی حلقہ سے الیکشن میں جیت دلانے کے تیار ہیں۔ اگر وہ یہاں سے مقابلہ کریں گے تو اس کا اثر ریاست کے ساتھ پڑوسی ریاستوں میں بھی پڑے گا‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ مودی کی لہر لوگوں میں اب مانند پڑ گئی ہے لوگ چاہتے ہیں کہ مودی اور شاہ کے دور استحصال کو ختم کریں جس میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے او رچھوٹی صنعت پوری طرح تباہ ہوگئی‘‘۔

مسٹر رائے مجوزہ لوک سبھا الیکشن 2019میں کانگریس کی یقینی جیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ 2022میں کانگریس اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں بھی جیت حاصل کرے گی۔