کرناٹک : پی یو سی اسٹوڈنٹس کیلئے یونیفارم لازمی

   

بنگلورو : حکومت کرناٹک نے تعلیمی سال 2022-23 ء سے پری یونیورسٹی کور س (پی یو سی) اسٹوڈنٹس کیلئے یونیفارم کو لازمی بنادیا ہے ۔ پی یو سی اسٹوڈنٹس کیلئے یہ ہدایت رہنمایانہ خطوط کا حصہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق برسراقتدر بی جے پی نے حجاب بحران کے دوبارہ پیش آنے کے اندیشے کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اگر یونیفارم طئے کردیا جائے اور لازمی بنایا جائے تو کوئی بھی اپنی مرضی یا مذہبی شناخت کے مطابق لباس پہن کر نہیں آئے گا ۔