کرناٹک کانگریس نے اسٹوڈنٹس کو ہتھیاروں کی تربیت دینے والے بجرنگ دل قائدین کی گرفتاری کی مانگ کی ہے

,

   

سدارامیہ نے سوال کیاکہ ”کیا ہمارے پاس کرناٹک میں ایک ہوم منسٹر اور وزیرتعلیم ہے؟کیا حکومت اب بھی زندہ ہے“۔
بنگلورو۔ریاست کے میڈیکری شہر میں اسکول کے احاطے میں اسٹوڈنٹس کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دینے والے بجرنگ دل قائدین کو گرفتار کرنے کی کرناٹک کانگریس قائدین نے مانگ کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سدارامیہ نے کہاکہ ”میڈیکری میں بجرنگ دل کے نوجوان کارکنوں کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دینا ہمارے زمین کے قانون کو چیالنج کرنا ہے“۔ سدارامیہ نے سوال کیاکہ ”کیا ہمارے پاس کرناٹک میں ایک ہوم منسٹر اور وزیرتعلیم ہے؟کیا حکومت اب بھی زندہ ہے“۔

انہو ں نے پوچھا کہ ”ایم ایل ایز ایم پی۔ اپاچو‘ کے جی بوپایا‘ او رسوجا کوشالپا نے بجرنگ دل کے زیراہتمام منعقدہ شوریا پراش کشن میں حصہ لیاہے۔ ہمارے ائین کے طور ان کا کوئی عزم ہے؟“۔انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کی ٹریننگ قانون کے خلاف ہے اور ہوم منسٹر کو چاہئے کہ وہ بجرنگ دل قائدین کے خلاف ایک مقدمہ درج کرے اورانہیں گرفتار کرے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وزیرتعلیم بی سی ناگیش کو چاہئے کہ وہ بجرنگ دل کو غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دینے والے اسکول کے ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کرے۔

کرناٹک کے سابق چیف منسٹر نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی کو چاہئے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بجرنگ دل‘ ہندو جاگرن اور دیگر تنظیم سے اپنے تعلقات کی وضاحت کرے“۔

انہوں نے پوچھا ہے کہ ”کیا بی جے پی نے ہماری ریاست کے امن کو درہم کرنے کے لئے سری رام سینا او ربجرنگ دل جیسی فرقہ پرست تنظیموں کے لئے کوئی خصوصی رعایت جاری کی ہے؟“۔