کرنل پروہت کی عرضی خارج

   

نئی دہلی : مہاراشٹرا کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 2008 ء کے بم دھماکے کیس کے کلیدی ملزم کرنل سریکانت پروہت کی مقدمہ سے ڈسچارج کرنے والی عرضی کو آج سپریم کورٹ نے خارج کردیا ۔ عدالت نے عرضی کو ناقابل سماعت کہتے ہوئے خارج کردیا ۔ بم دھماکہ متاثرین نے پروہت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کیویٹ داخل کیا تھا ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس مقدمہ میں 303 سرکاری گواہان کے بیانات کا اندراج ہوچکا ہے اور چند ہی باقی ہیں ۔