کریمی ویجی ٹیبل

   

اجزا: آلو آدھا کلو، گاجر دو عدد ، مٹر ایک کپ، شملہ مرچ دو عدد ، ٹماٹر چار عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ، کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ، کوکونٹ کریم ایک کپ، دہی آدھاکپ، تیل حسب ضرورت ۔
ترکیب:سبزیوں کو باریک کاٹ لیں،اب تیل گرم کرکے زیرہ ڈالیں۔ جب خوشبو آئے تو باریک کٹی سبزیاں ڈالیں اور فرائی کرکے آنچ دھیمی کر لیں۔ ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹر ،ہلدی،نمک،کٹی لال مرچ اور دہی ڈال کر ڈھک دیں۔جب سبزیاں گل جائیں تو کوکونٹ کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ لذیذ کریمی ویجی ٹیبل تیار ہے۔
٭٭٭٭٭