کسان مر گئے ، مرکز کو فکر نہیں ۔ ٹریکٹر ریالی پر فکرمندی

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کو کہا کہ تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج میں زائد از 60 کسان فوت ہوچکے ہیں۔ تعجب ہے یہ بات مرکز کو پریشان نہیں کررہی ہے بلکہ وہ مجوزہ ٹریکٹر ریالی کے بارے میں فکرمند ہیں ۔کسانوں نے یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر ریالی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ راہول نے کہا کہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکر ہونا چاہئے کہ کسان مررہے ہیں۔