کس طرح کلکتہ کی گلی کالڑکاہوا وائیرل

,

   

کلکتہ میں کیڈرپوری اپنے گوداموں‘ سستے موبائیل فون‘ دوکانوں اور گنجان گھروں کی وجہہ سے مشہور ہے۔

کلکتہ۔ منہاج خان کا بنایا ہوا ریاپ گانا ’’ اچھا اچھا کا پھٹی کیدر پوری کا نام سے‘‘۔ اس گانے کو یوٹیوب پر 1.7ملین لوگوں نے دیکھا اور اس کے ساتھ ہی منہاج شہر ت کا آسمان چھونے لگا۔

منہاج نے کہاکہ’’ ویڈیو کی شوٹنگ کے لئے میں نے اپنے دوست سے دو دنوں کے لئے ایک ٹی شرٹ لی تھی‘‘ دراصل اس کا دوسرا نا م احمد ہے اور اس کے والد گودام میں کام کرتے ہیں۔ اس نے تسلیم کیا کہ صوفیکس خان کا انداز اس میں شامل کیاگیا ہے۔

موسیقی کی دھن پر دھیمی انداز میں گیا ہوا ایک گیت جس میں دو لڑکے اپنے ایبس ہلتے ہوئے‘ ریلوے ٹریک پر کھڑے ہیں اور پس منظر سے آوازیں تیز ہوتی ہیں۔منہاج نے کہاکہ’’ لو گ سمجھتے ہیں کہ کیدر پور اچھی جگہ نہیں ہے اور یہاں پر خراب چیزیں رونما ہوتی ہیں۔

میں افسوس کرتاتھا۔ میں نے نئے انداز میں ریپ کے ذریعہ ان لوگوں کو جواب دینا چاہا‘‘۔گنگستا ریپ میں بندوق کا کہرام‘ منشیات اور دیگر چیزوں کے استعمال کے متعلق بات کی جاتی ہے۔

اس گانے ایک اور سنگر اوسیم فرینکی عرف محمد حضیفہ رضا کا ماننا ہے کہ گانے میں استعمال کئے گئے الفاظ حقیقی طور پر بدسلوکی نہیں ہے۔ منہاج اور حضیفہ دونوں پڑوسی ہیں۔ حضیفہ نے کہاکہ ’’ہم نے اپنے کھانے ‘ علاقے اور لوگوں کی جدوجہد کے متعلق بات کی ہے‘‘۔

جس نے ’’ ایک کال کام تیرا تمام ہے‘‘ بھی گایا تھا۔ یہاں پر منفرد انداز کے لب ولہجہ کا استعمال ہوتا ہے۔ کاروبار کو دھندہ کہا جاتا ہے اور ہندی‘ بنگالی‘ اُردو کی آمیزش بولی میں ملتی ہے۔موسیقی اور سر وتال کے معاملے میں کلکتہ کے لوگ پہلے سے کافی مقبول ہیں