کلاسیس آن لائین منعقد کی جائیں

   

تمام متعلقہ کالجس کو جے این ٹی یو ۔ حیدرآباد کی ہدایت
حیدرآباد۔ 15 جنوری ( سیاست نیوز ) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی نے اپنے دائرہ کار میں آنے والے تمام کالجس کو 17 تا 22 جنوری آن لائین کلاسیس منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ کورسیس بی ٹیک ‘ بی فارم سال اول اور دوم ‘ ایم ٹیک ‘ ایم فارم سال اول اور دوم ‘ ایم بی اے ‘ ایم سی اے سال اول اور دوم ‘ فارم ڈی اول ‘ دوم ‘ سوم ‘ چہارم اور پانچویں سال کے علاوہ فارم ڈی ( پی بی ) سال اول اور دوم کی کلاسیس کا آن لائین انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ فارم ڈی اور فارم ڈی ( پی بی ) سال دوم کے مڈ امتحانات جو 17 تا 22 جنوری ہونے والے تھے وہ بھی ہدایات کے مطابق کالجس کی سہولت کے مطابق منعقد کئے جانے چاہئیں۔ فارم ڈی سال چہارم اور فارم ڈی ( پی بی ) سال سوم کا کورس ورک پہلے سے نوٹیفائی کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہئے ۔