کلکتہ میں بی جے پی کے غنڈوں نے ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا

   

نئی دہلی ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس نے آج الیکشن کمیشن کو ایک ویڈیو فوٹیج پیش کی جس میں دکھایا گیا کہ حالیہ پرتشدد واقعات میں بی جے پی کے غنڈوں نے کس طرح ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا ۔ یہ دعویٰ ٹی ایم سی نے اس وقت کیا جب امیت شاہ نے ریاستی حکومت پر پرتشدد واقعات کو ہوا دینے کالزام لگاتے ہوئے حکومت کو اس کیلئے مورد الزام ٹھہرایا اور ان سارے معاملات پر الیکشن کمیشن کو ایک خاموش تماشائی قرار دیا ۔ ٹی ایم سی لیڈر ڈیریک اوبرائین نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے بی جے پی کے غنڈوں نے کس طرح تباہی مچائی اور اُن کے لیڈر امیت شاہ خود بھی جھوٹے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کل کے واقعات نے ثابت کردیا کہ کلکتہ کے گلی کوچوں میں جو کچھ واقع ہوا اس سے بنگال کی عزت مجروح ہوئی ہے ۔