کلکٹر نارائن پیٹ کی پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس میں شرکت

   

نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری آئی اے ایس نے 5 ویں مرحلہ کے پلے پرگتی ، و پٹنا پرگتی اور ہریتا ہرم پروگرام کے جائزہ اجلاس جو حیدرآباد میں پرگتی بھون میں وزیر اعلی تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع میں جاری پلے پرگتی پٹنا پرگتی اور ہریتا ہرم پروگراموں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی اور مزید فنڈزکی اجرائی کیلئے نمائندگی کی ۔