کل جماعتی اجلاس 30 جنوری کو منعقد ہوگا، 31 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا

   

نئی دہلی: حکومت نے 31 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ سے قبل مختلف مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے 30 جنوری کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو لوک سبھا میں مالی سال 2023-24 کا عام بجٹ پیش کریں گی۔ اس سے قبل حکومت نے پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے 30 جنوری کو تمام جماعتوں کی میٹنگ بلایا ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا رخ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت کئی مسائل پر جارحانہ رہ سکتا ہے۔ ایسے میں حکومت بغیر شور شرابے کے اجلاس کو آسانی سے چلانے کی کوشش کرے گی۔ اس کے لیے حکومت 30 جنوری کو اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے کی کوشش کرے گی۔