کمسن امریکی سائنسدان گیتا نجلی ٹائم میگزین کی زینت

,

   

واشنگٹن : پندرہ سالہ ہند نژاد امریکی گیتانجلی راؤ کو ٹائم میگزین نے پینے کے آلودہ پانی صاف کرنے سے اوپیائڈ کی لت اور سائبر دھونس سے متعلق امور کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے پرفرسٹ کِڈ آف دا ائیر(سال کا پہلا بچہ) منتخب کیا ہے ۔ گیتانجلی نے پانی میں سیسہ موجود ہونے کا پتہ چلانے کا آلہ ایجاد کیا ہے اور ساتھ ہی سائبربلنگ کاپتہ چلانے کی ایپ بھی بنائی ہے۔ اس طرح امریکی شہر کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ گیتانجلی راؤ ٹائم میگزین کی پہلی کڈآف دا ائیر بن گئیں۔ ان کا انتخاب 5000 سے زائد امیدواروں میں سے کیا گیا ہے ۔ گیتا نجلی راؤ نے اداکارہ اور سماجی کارکن انجلینا جولی کو ورچوئل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غوروفکر، ذہنی الجھن تحقیق، تعمیر اور مواصلات کا مشاہدہ وقت کی ضرورت ہے ۔ بچی نے کہا کہ آج کی نسل کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جواس سے پہلے کی نسل کو نہیں تھے تاہم پھر ایک ہی وقت میں ہم پرانے مسائل کا سامنا بھی کررہے ہیں مثلاً نئی عالمی وبا کووڈ 19جو اس وقت ہمارے درمیان موجود ہے ۔