کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر سوتیلے باپ کو 20 سال کی سزاء

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) 13 سالہ کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث سوتیلے باپ کو شہر کی ایک عدالت نے 20 سال کی سزا سنائی جبکہ ملزم کے بھائی کو بھی تین سال کی سزاء سنائی گئی۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ لڑکی کی اس کے سوتیلے باپ نے جو پیشہ سے واچ مین ہے 2017 میں اس کی عصمت ریزی کی تھی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور پوکسو کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور خاتون پولیس عہدیداروں کے ذریعہ کیس کی پیروی کروائی گئی تھی۔ قصوروار پائے جانے پر ملزم کو عدالت نے 20 سال کی قید بامشقت سزا سنائی۔ سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے بھروسہ ٹیم کو کمسن بچیوں کے جنسی استحصال کرنے کے معاملات میں فی الفور کارروائی کرنے اور ملزمین کی سزاء کو یقینی بنانے پر ان کی ستائش کی۔ب