کملاہیریس اور تلسی گبارڈ میں لفظی جھڑپ

,

   

واشنگٹن ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی سینیٹر کملاہیریس اور ہندو کانگریس وومن تلسی گبارڈ کے درمیان ڈیموکریٹک پرائمری صدارتی مباحثہ کے دوران لفظی جھڑپ ہوگئی۔ کملاہیریس نے گبارڈ پر الزام عائد کیا کہ سابق صدر بارک اوباما کے دور میں وہ (گبارڈ) ہمیشہ صدر پر کوئی نہ کوئی الزامات عائد کرتی رہتی تھیں جبکہ گبارڈ نے کملا پر جھوٹ پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ یاد رہیکہ یہ دونوں ہند۔ امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں کی پورے امریکہ میں حامیوں کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔ چہارشنبہ کو اٹلانٹا میں یہ دونوں پارٹی کے ایک مباحثہ میں شریک تھیں۔