کمل کے پھول کا ماسک پہننے کی وجہ سے بہار کے وزیر پریم کمار مشکل میں

   

پٹنہ ، 28 اکتوبر: بی جے پی کے سینئر رہنما اور بہار کے وزیر زراعت پریم کمار اپنے ووٹ کاسٹ کرتے وقت کمل کے پھول والا ماسک پہنے ہوئے ایک پولنگ بوتھ کا دورہ کرنے کے بعد تنازعہ کا شکار ہوے ہیں۔ 

 

کمار گیا شہر سے بی جے پی کے امیدوار ہیں اور وہ اس نشست سے چھ بار منتخب ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز وہ پیلے رنگ کا ماسک پہنے ہوئے تھے جس میں کمل کی تصویر تھی۔

 

الیکشن کمیشن کے رہنما اصولوں کے مطابق انتخابی مہم پولنگ کے آغاز سے 36 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔ 

 

راشٹریہ جنتا دل نے کہا کہ پارٹی اس کو الیکشن کمیشن کے دائرے میں لائے گی۔