کورونا کے خلاف لاپرواہی نہ ہو :مودی

   

نئی دہلی : کورونا ویکسین تک ہر شہری کی رسائی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے بھر پور تیاری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج تجویز رکھی کہ ویکسین ڈیلیوری سسٹم کو چناؤ کے انعقاد اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے خطوط پر فروغ دینا چاہئے جب کہ سرکاری اور شہری گروپ سطحوں پر خود کو شامل کریں ۔ وہ کوویڈ ۔ 19 وبائی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ وزیراعظم نے ویکسین کی فراہمی ، تقسیم اور ٹیکہ لگانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کورونا کیسوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ تاہم ، انہوں نے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی کے خلاف متنبہ کیا اور زور دیا کہ عالمی وباء پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں