کووڈ ویکسن 2020 کے ختم تک تیار ہونے کاامکان

,

   

قطعی قیمت کا فیصلہ اندرون دو ماہ کیا جائے گا
نئی دہلی: سیرم (Serum)انسٹیٹیوٹ آف انڈیا پونے کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر آڈار پوناوالا نے بتایا کہ جاریہ سال کے ختم تک کوورنا ویکسین تیار ہوجائے گا جبکہ اس کی قطعی قیمت کا اعلان دو ماہ میں کیا جائے گا ۔ آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ کے حصے کے طورپر یہ ویکسین تیار کیا جارہا ہے جس کے ٹسٹ نتائج میں پیشرفت اطمینان بخش ہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی شراکت داری کے ساتھ ہندوستان میں چند ہزـار مریضوں پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔ پونا والا نے قبل ازیں بتایا تھا کہ اگسٹ کے ختم تک پونے اور ممبئی میں چار ہزار تا پانچ ہزار افراد کو تجرباتی حصہ کے طورپر انجکشن دیا جائے گا ۔ جاریہ سال کے ختم تک کمپنی 300 ملین تا 400 ملین ڈوز تیار کرنے کا نشانہ رکھتی ہے ۔ کمپنی نے بل گیٹس فاؤنڈیشن اورGAVI سے بھی اس سلسلے میں معاہدہ کیا ہے ۔ اس معاہدہ کا مقصد تیزی سے ویکسین کی تیاری ہے۔