کوچی ایرپورٹ پر 15 کروڑ روپئے کی حشیش ضبط

   

کوچی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے شہری کے قبضہ سے تقریباً 3 کیلو حشیش جس کی مالیت 15 کروڑ بتائی جارہی ہے، اسے کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ پر ضبط کرلیا گیا ہے۔ کسٹمز عہدیداروں کے بموجب مذکورہ شخص پیر کو یہاں پہنچا تھا اور وہ واپس مالدیپ روانہ ہونے کیلئے آج صبح پہنچا جو کہ انڈیگو طیارہ سے روانہ ہونے والا تھا ، اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایرپورٹ سکیورٹی عہدیداروں نے جب اس مسافر کے اس بیاگ پر شبہ ظاہر کیا جو وہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا ،ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ پتہ چلایا گیا۔