کوہلی کے فٹنس کا جنون منفرد ہے :باسو شنکر

   

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے طاقت ور اور کنڈیشنگ کوچ باسو شنکر نے کہا ہے کہ فٹنس کے تئیں وراٹ کوہلی کا جذبہ منفرد ہے اور اس نے دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرکے ہندوستانی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا ہے ۔شنکر نے ہفتے کے روز آر سی بی کے ذریعہ جاری کردہ پوڈ کاسٹ پر کہا، “ویراٹ نے مجھے دپیکا پالیکل (ہندوستانی اسکواش کھلاڑی اور دنیش کارتک کی بیوی) کی کوچنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ اس وقت ٹاپ 10 میں تھیں۔ کوہلی نے مجھ سے کہا کہ اسے کرکٹر کے طور پر نہیں بلکہ انفرادی ایتھلیٹ کے طور پر تیار کرو۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ کو اولمپک کھلاڑی کی طرح ٹریننگ کرنی ہے اور میں اس وقت نوواک جوکووچ کی مثال دیتا تھا۔