کویت سے اگلے سال 70ہزار غیر ملکیوں کو ملک چھوڑ دینے کا استفسارکیاجائے گا

,

   

قاہرہ۔ اگلے سال کویت سے 70ہزار غیر ملکیوں کو ملک چھوڑدینے کا استفسار کیاجائے گا کیونکہ60سال کی عمر کو پہنچ جانے والے افراد کی رہائشی اجازت کی تجدیدملک میں نہیں کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کویت کے پبلک اتھارٹی برائے مین پاؤر بھی اس طرح کے غیرملکیوں کی فہرست تیار کیاہے۔

تاہم جن کے بچے کویت میں کام کررہے ہیں انہیں اس سے راحت ملے گی اور اس کے لئے انہیں ریسڈنسی ویزا سے انحصار کا ویزا لینا ہوگا۔

اس کے علاوہ 58اور59سال کی عمر میں غیرملکی جس کا ورک پرمٹ ہے ان کا ویزے کی ایک سال کے لئے تجدید کی جائے گی

کویت کی آبادی
حالیہ دنوں میں کویت کی حکومت نے فیصلہ کیاکہ غیر ملکیوں کے تقرر میں کمی لائے گی کیونکہ انہیں ملک کے آبادی کے حساب سے توازن کے مسئلہ کو حل کرنا ہے۔

فی الحال کویت کی آبادی4.3ملین کی ہے اور 1.3ملین آبادی کویتی عوام کی ہے جبکہ ماباقی غیر ملکی لوگ ہیں۔

کویت کا غیرملکی کوٹہ بل
قبل ازیں کویت حکومت نے ملک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لئے ایک مسودہ بل نافذ کیاتھا۔

مذکورہ مسودہ بل میں کہاگیاہے کہ کویت میں کام کرنے والے ہندوستانی او رمصری کا تناسب مشرقی وسطی کے ملک میں بالترتیب 15اور 10فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

دیگر ممالک کے غیرملکیوں کی تعداد کے لئے بھی انہوں نے حد بندی کی ہے
اس بل کے امکانی اثرات
قانون کا روبعمل لانے کے بعد اٹھ سے نو لاکھ ہندوستانی تارکین وطن کو کویت چھوڑنا پڑے گا۔

ان میں سے تین لاکھ ورکرس تلنگانہ او رریاست آندھرا پردیش سے ہیں