کپل دیو بہت جلد واپسی کیلئے پرعزم

   

نئی دہلی ۔ انجیو پلاسٹی سے گزرنے کے ایک ہفتے بعد لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے جمعرات کو اپنے سابق ہندوستانی ساتھیوں کو 1983 کے ورلڈ کپ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملنے کے خواہشمند ہیں۔ 61 سالہ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کیا گیا اور کچھ دن بعد اسے دواخانہ سے گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔انجیو پلاسٹی ایک طریقہ کار ہے جو مسدود شدہ شریانوں کوکھولتا ہے اور دل میں عام خون کے بہاؤ کو بحال کرتا ہے۔جامنی رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس پْرجوش کپل نے کہا میرا خاندان83 ..۔ موسم بہت خوشگوار ہے اور میں آپ سب سے ملنے کے لئے بے حد بے چین ہوں۔ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ آپ کی خواہشات اور تشویش کے لئے سب کا شکریہ ۔ ایک ویڈیو جو انہوں نے اپنے 1983 کے ساتھیوں کے ساتھ شیئرکی۔مجھے امید ہے کہ ہم سب بہت جلد ملیں گے۔ ہم سال کے اختتام پر پہنچ چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اگلے سال کی شروعات بہتر ہوگی۔۔ کپل دیو نے 1983 میں ہندوستان کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں کامیابی دلائی تھی۔سابق کپتان جنہوں نے بھی کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد گولف میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 400 سے زیادہ وکٹیں (434) لیں اور ٹسٹ میں 5000 سے زیادہ رنز بنائے۔