کپل مشرا ہوں یا کوئی اور ‘ کارروائی کی جائے : گمبھیر

,

   

نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد و فسادات کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کہا کہ نفرت پھیلانے والے چاہے کوئی ہوں چاہے یہ کپ مشرا ہوں یا کوئی اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہئے ۔ جو کوئی اشتعال انگیز تقاریر کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ واضح رہے کہ دہلی میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا پر ہجوم کو اکسانے کے الزامات میں شکایات درج کروائی گئی ہیں۔