کھلاڑی سے سیاست دان بنے کانگریس کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے کابینہ کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم مودی پر جم کر حملہ کیا۔

,

   

پلوامہ کے دہشت گردانہ واقعہ کے بعد اپنے بیانات کے سبب کھلاڑی سے سیاست دان بنے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو لگاتار لوگوں کے نشانے پر ہیں، یہاں تک کہ ان کی پارٹی سے انہیں کوئی خاص مدد نہیں ملی۔اپنی تنقید سے پریشان ہوکر سدھو نے اب براہ راست وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔
کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کر کہا وزیر اعظم صاحب آپ کا ڈائیلاگ خوداری، کسی اور کا ڈائیلاگ غداری، سچ پڑے گا تم پہ بھاری‘  نہیں ڈرتے تمہارے بھاڑے کے  سے۔ایک اور ٹویٹ میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کتنے الیکشن جیتے؟ دو ہارے، ہارے ہوئے کے سہارا ہیں پرانے جے چند جی۔ پلوامہ حملے کو لے کر کئے ایک اور ٹویٹ میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہمارے بہادر افسر سے انٹیلی جنس ان پٹ موصول ہوئی، کیا کارروائی کی؟

اپنے بیان کو لے کر سدھو تب گھر گئے تھے جب انہوں نے پلوامہ کے خود کش حملے کے بعد یہ بیان دیا تھا کہ،کچھ لوگوں کی کرتوت کے لئے پورے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کے اس بیان پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور سوشل میڈیا پر ان کے مخالفین نے ان پر حملہ کرنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھی ٹویٹ کر نوجوت سنگھ سدھو مسئلے پر رائے دی۔ کہا:’ وہ اپنے دوست عمران خان کودہشت گردی روکنے کے لئے سمجھائیں، ان کی وجہ سے ہی گالی پڑ رہی ہے۔
اسمرتی ایرانی نے سدھو کو جے چند بولا
سدھو پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی حملہ بولا ہے۔ ایرانی نے بغیر نوجوت سنگھ سدھو کا نام لئے کہا ہے کہ، پاکستان کے وزیر اعظم کو اپنا دوست ماننے والے لوگ جدید بھارت کے جے چند ہیں۔

https://twitter.com/sherryontopp/status/1098515215363309569