کھنبوں میں دراڑ کے بعدپرانا پل برج ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا

   

حیدرآباد۔موسی ندی کو عبور کرنے کے لئے تعمیر کردہ مشہور برج‘ پرانا پل کھنبوں میں دراڑ کے لئے ٹریفک کے لئے روک دیاگیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے حسینی عالم اور بہادر پور ا اوردوسری سمت سے آنے والی کاروان اور ضیا گوڑا کی ٹریفک کا رخ موڑ دیاگیاہے۔

YouTube video

پل کے ایک کھنبہ میں دراڑ کے بعد ٹریفک پولیس نے برج کی دونوں جانب بریکٹس لگاکر پل کو بند کردیاہے۔

کچھ راہگیروں نے برج میں جھٹکوں کی بھی شکایت کی ہے۔مذکورہ پرانا بل پرانے شہر اور کاروان‘ دھول پیٹ‘ ضیا گوڑا‘ مہدی پٹنم‘ آصف نگر اور ٹپہ چبوترا ایک لنک ہے۔

اس پل کو بند کرنے سے ندی کی دوجانب ٹریفک جام ہے۔ اس کی وجہہ سے بیگم بازار کو جوڑنے والا مسلم جنگ پل پر بھی ٹریفک میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو ہائی کورٹ روڈ سے متصل ہے۔

پچھلے ایک ہفتہ میں ہوئی موسلادھاربارش کی وجہہ سے شہر میں بند کئے جانے والے برجوں میں پرانا پل تیسرا پل ہے۔ چادرگھاٹ چھوٹا پل‘ موسی رام باغ پل کو موسلادھار بارش کے پانی سے بھر جانے کے بعد بند کردیاگیاتھا۔

حمایت ساگر کے دروازے کھولنے کے بعدموسی ندی میں پہلے سے پانی وافر مقدر میں بہہ رہا ہے۔ ہفتہ میں دوسری مرتبہ حمایت ساگر لبریز ہونے کی وجہہ سے اتوار کے روز اس کے دروازے کھولے گئے تھے۔

اکٹوبر 14کے روز حمایت ساگرکے 17میں سے 13دروازے کھولے گئے تھے جبکہ 17اکٹوبر کی رات 3دروازے دوبارہ کھولے گئے۔ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موسی ندی 20بعد لبریز ہوئی ہے