کیامہاراشٹرا میں اسد اویسی او رپرکاش امبیڈکر کے اتحاد سے بی جے پی و شیو سینا کو فائدہ ہوگا ؟

,

   

حیدرآباد:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے دو دن قبل ٹوئیٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ ونچت بہوجن آغادی ( وی بی اے) کے ساتھ اتحاد کر کے اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی رہ چکے امتیاز جلیل کو اورنگ آباد سے لوک سبھا انتخابات میں امیدوار ہے ۔ وی بی اے پارٹی سربراہ اور بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے بھی اعلان کیا تھا کہ مجلس مہارشٹرا سے لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار ہو کھڑا کرے گی ۔

مبصرین کے رائے کے مطابق وی بی اے او رمجلس کا یہ اتحاد سیکولر ووٹوں کی تقسیم کرواکر بی جے پی اور شیو سینا کو فائدہ پہنچا سکتا ہے ۔ انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے مطابق عوام پرکاش امبیڈکر پر الزام عائد کررہے ہیں کہ وہ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے سیکولر ووٹس کی تقسیم کی کوشش کررہے ہیں ۔ مذکورہ اخبار کے مطابق مہارشٹرا کے دلت اب یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ ایماندار لیڈر اب ہمیں دھوکہ دے رہا ہے۔