کیبل برج سے چھلانگ کے ذریعہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /28 ستمبر (سیاست نیوز ) شہر کے مصروف سیاحتی مقام کیبل بریج سے ایک خاتون نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس خاتون کی شناخت سوپنا کی حیثیت سے کرلی جو عبداللہ پور پیٹ علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے۔ جس کی عمر تقریباً 23 سال بتائی گئی ہے ۔ کیبل بریج سے گذرنے والے ایک راہگیر نے خاتون کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر فوراً لیک پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے اسپیڈ بوٹس کے ذریعہ خاتون کا پتہ چلایا ۔ کنارے پررکے ہوئے خاتون کو پولیس سے اس کی تفصیلات معلوم کی گئی ۔ بتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ سواپنا خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ حالیہ دنوں ہی اس کی شادی ہوئی تھی ۔ پولیس نے سوپنا کے افراد خاندان کو اطلاع دے دی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ع